Skip to main contentSkip to footer

معروف فوڈ ویلاگر ذہریلا کیکڑا کھانے سے چل بسی

Famous Food Vlogger Dies After Eating Poisonous Crab

معروف فوڈ ویلاگر ذہریلا کیکڑا کھانے سے چل بسی

فلپائن سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا انفلوئنسر زہریلا کیکڑا کھانے سے ہلاک ہوگئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 51 سالہ ایما امیت سوشل میڈیا فوڈ انفلوئنسر تھیں جو مختلف جگہوں پر جا کر کھانے سے متعلق ویڈیوز بناتی تھیں۔

 میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ 4 فروری کو  ایما امیت دوستوں کے ساتھ اپنے گھر کے قریب  مینگروز کے جنگل سے سمندری غذا اکٹھا کرنے گئی تھی، جہاں سے وہ شیل فش کو گھر لے آئی تاکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک اور ٹک ٹاک کے لیے ویڈیو بنا سکیں۔ سمندری غذا کو ابالنے اور پکانے کے بعد ایما امیت نے ایک زہریلا کیکڑا ‘ڈیول کریب’ اٹھایا اور اسے اپنے ناظرین کو دکھانے کے لیے کھا لیا۔

 اگلے روزپڑوسیوں نے ایما امیت کے شدید بیمار ہونے کی اطلاع دی اور اسے مقامی کلینک لے جایا گیا، جہاں اسے دورے پڑنے لگے اور اس کے ہونٹ گہرے نیلے ہو گئے، جس کی وجہ سے اسے اسپتال منتقل کیا گیا۔

تاہم بدقسمتی سے وہ دو دن تک زندگی اور موت کی جنگ لڑنے کے بعد 6 فروری کو دنیا سے رخصت ہوگئی۔اس حوالے سے سمتھسونین انسٹی ٹیوشن کا کہنا ہے کہ ‘ڈیول کریب’ پورے ہند-بحرالکاہل میں پائے جاتے ہیں جہاں وہ مرجان کی چٹانوں میں رہتے ہیں۔  ان میں طاقتور نیوروٹوکسن (زہریلا مادہ) ہوتا ہے جو پفر فش میں بھی پائے جاتے ہی

سمندر میں ایسے کئی قسم کے آبی جانور پائے جاتے ہیں جو نہ صرف خطرناک بلکہ ذہریلے بھی ہوتے ہیں۔ انہیں کھانے سے قبل پوری معلومات جان لینا انتہائی ضروری ہے۔ معلومات نہ ہونے کی صورت میں ایسے آبی جانور کھانے سے جان جانے، اپاہج ہونے یا شدید بیماری میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھاجاتاہے

یہ بھی پڑھیں

خوبصورتی کیلئے سرجری کرانیوالے اونٹ مقابلہ حسن کی دوڑ سے باہر

Next Post
ٹی 20 ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ، زمبابوے کی آسٹریلیا کو شکست
Previous Post
پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ