Skip to main contentSkip to footer

پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

Pakistan India Match Rain Threat

پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

ایک طرف دنیا بھر میں کرکٹ کے شائقین پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ کا انتظار کررہے ہیں تو دوسری جانب ٹی 20 ورلڈکپ کا ہائی وولٹیج میچ، پاک بھارت ٹاکرا بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 15 فروری کو کولمبو میں ٹی 20 ورلڈکپ کے اہم میچ کے دوران کولمبو کے پریمی داسا اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی، تاہم موسمیاتی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ میچ بارش کی نذر ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے لاکھوں روپے کے ٹکٹس خریدنے والے شائقین کرکٹ میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ براڈکاسٹرز کو بھی اربوں روپے کے نقصان کا اندیشہ ہے،

پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ دیکھنے کے منتظر شائقین اس وقت کولمبو کے غیر متوقع برساتی موسم کی وجہ سے دعا کررہے ہیں کہ بارش نہ ہو۔

واضح رہے کہ گوگل ویدر کا کہنا ہے کہ کولمبو میں جمعے سے بارش کا سلسلہ شروع ہوجائے گا جو بدھ تک جاری رہے گا اور 15 فروری یعنی اتوار کے روز گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس سے قبل پاکستان کا وارم اپ میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

مییچ نہ ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا جائیگا جبکہ میچ کے دوران بارش ہونے کی صورت میں ڈکورتھ لوئیس اصول اپلائی کیا جائےگا واضح رہے کہ میچ کیلئے کوئی دوسرا روز مقرر نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے میچ نہ ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا جائیگا
Next Post
معروف فوڈ ویلاگر ذہریلا کیکڑا کھانے سے چل بسی
Previous Post
خوبصورتی کیلئے سرجری کرانیوالے اونٹ مقابلہ حسن کی دوڑ سے باہر