Skip to main contentSkip to footer

ساٹھ سالہ شخص کی کم عمر خاتون سے شادی کی ویڈیو وائرل

60 Year Old Man Marriage Viral Video

ساٹھ سالہ شخص کی کم عمر خاتون سے شادی کی ویڈیو وائرل

عمر صرف ایک نمبر ہے، یہ محاورہ تو سنا ہی ہو گا، اسی محاورے کی عملی مثال راولپنڈی سے سامنے آئی ہے جہاں 60 سالہ حکیم بابر کی کم عمر خاتون سے شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 60 سالہ حکیم بابر نے ایک کم عمر خاتون سے شادی کی ہے، یہ ویڈیو مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے پلیٹ فارم ایکس، انسٹا گرام اور فیس بک پر شیئر کی جا رہی ہے، جہاں صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ حکیم بابر نے اس حوالے سے کہا کہ کسی بھی رشتے میں نیت کی سچائی اور شرعی و قانونی تقاضوں کی تکمیل سب سے اہم ہوتی ہے،

ہم دونوں بہت خوش ہیں۔ویڈیو میں دلہن کو خوش گوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اہلِ خانہ بھی شادی کی تقریب میں شریک ہو کر خوشی کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ معاشرے میں بے راہ روی کی بجائے نکاح کو آسان بنایا جانا چاہیے۔

کچھ صارفین نے کہا کہ اگر رشتہ باہمی رضامندی اور شرعی و قانونی تقاضوں کے مطابق قائم ہو تو عمر کو مسئلہ نہیں بنانا چاہیے، جبکہ دیگر افراد نے عمر کے نمایاں فرق پر سوالات بھی اٹھائے ہیں۔ کمنٹس سیکشن میں نئے جوڑے کے لیے دعاؤں اور مبارکباد کے پیغامات بھی دیکھنے میں آئے ہیں۔

وائرل جاپانی بندر “پنچ” کون ہے؟ پنچ کے بارے میں تفصیلات

Next Post
بھارت میں نمازیوں کی حفاظت کرتے ہندو نوجوان کی ویڈیو وائرل
Previous Post
وزیر اعلی پنجاب نے جہاز لے لیا تو کوئی اچنبھے کی بات نہیں، خواجہ آصف