Skip to main contentSkip to footer

سمندر سے 600 سال پُرانا بحری جہاز دریافت

15th century ship discovered

سمندر سے 600 سال پُرانا بحری جہاز دریافت

ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے اب تک کا سب سے بڑا قرونِ وسطیٰ کے دور کا ’سُپر شِپ‘ دریافت کر لیا۔ 15 ویں صدی سے تعلق رکھنے والی اس جہاز کی دریافت قرونِ وسطی میں شمالی یورپ میں ہونے والی تجارت پر روشنی ڈالتی ہے۔

ڈنمارک کے دارالحکومت کے ایک چینل میں پایا جانے والا سویلگیٹ 2 نامی یہ جہاز 28 میٹر لمبا، 9 میٹر چوڑا اور 6 میٹر اونچا ہے۔

محققین کے مطابق 1410 عیسوی کے قریب بنایا جانے والا یہ کارگو جہاز اندازاً 300 ٹن تک کا سامان لاد سکتا ہوگا، جو اس کو اس نوعیت کا سب سے بڑا جہاز بناتا ہے۔

وائکنگ شِپ میوزیم میں بحری آثارِ قدیمہ کے ماہر (جن کی سربراہی میں کھدائی کی گئی) اوٹو الڈم کا کہنا تھا کہ یہ دریافت بحری آثارِ قدیمہ میں ایک سنگِ میل ہے۔ یہ ہمارے علم میں سب سے بڑا سامان بردار بحری جہاز ہے اور یہ قرونِ وسطی کی بحری جہازوں سے متعلق سمجھنے کا موقع دیتا ہے۔

15th century ship discovered

اس جہاز کو مؤثر طریقے سے بڑی مقدار میں روزمرہ کی اشیاء کی تجارت کے لیے بنایا گیا تھا جسے غوطہ خوروں نے دریافت کرلیا ہے۔

Next Post
یوٹیوب پر موجود ایسی ویڈیو جسے دیکھنے کیلئے 2166 سال چاہئیں
Previous Post
برطانیہ میں 300 سے زائد قدیم رومی قبریں دریافت